اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے ملک بھر میں کمیونٹی ریڈیو کے کام کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے آج WAVES میں کمیونٹی ریڈیو سمّلین سے خطاب کرتے ہوئے، یہ ستائش کی۔ جناب مروگن نے کہا کہ تمام کمیونٹی ریڈیو کسی نہ کسی کاز کیلئے کام کررہے ہیں اور یہ ہماری روایات کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔
افتتاحیہ تقریب کے موقع پر اطلاعات و نشریات کے سکریٹری سنجے Jaju بھی موجود تھے۔ جناب مروگن نے دسویں قومی کمیونٹی ریڈیو ایوارڈ بھی پیش کئے۔ بہار کے مَیور کَلا کیندر ریڈیو مَیور کو موضوعاتی زمرے میں پہلے انعام سے سرفراز کیا۔ مہاراشٹر کے Yerala Wani ریڈیو اسٹیشن کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ x