ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 10, 2025 9:47 PM

printer

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی زبان سے متعلق ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی اسکیم کی بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی کے لسانی پیشرفت کیلئے ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے تصور پر ہے

اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت میں مصنوعی ذہانت پر مبنی زبان سے متعلق ٹیکنالوجیز تیار کرنے کی اسکیم کی بنیاد وزیر اعظم نریندر مودی کے لسانی پیشرفت کیلئے ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے تصور پر ہے۔ تمل ناڈو میں چنئی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے AI تمل اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ اسکیم بھارت کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک کو مربوط کرنے کے وسیع تر مشن کا ایک حصہ ہوگی۔ مرکزی وزیر نے یقین دلایا کہ اپنی نوعیت کی تمل AI کی یہ اسکیم نہ صرف زبان کی ترقی میں طویل سفر طے کرے گی بلکہ دیگر زبانوں کے لوگوں کے فائدے کیلئے ترسیل کو بھی بہتر کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں