اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت بھوپتی راجو سری نِواس ورما نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا میں خام اسٹیل کا دوسرا سب سے بڑا پیداکار ملک ہے۔ کل نئی دلّی میں انڈیا اسٹیل 2025 کے بارے میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے جناب ورما نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے 10 سے 12 سال میں ملک کے اسٹیل کے شعبے میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹیل کی وزارت، کل سے ممبئی میں ”چھٹے انڈیا اسٹیل“ کا انعقاد کرے گی، جو ایک بین الاقوامی کانفرنس و نمائش ہے۔ جناب ورما نے کہا کہ اس کانفرنس میں اسٹیل سے متعلق سبھی فریقین اور متعلقہ صنعتوں سے وابستہ شخصیتیں یکجا ہوں گی۔
وزیر اعظم نریندر مودی جمعے کو ورچوئل وسیلے سے اس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس تین روزہ کانفرنس میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائیں، اُڈیشہ کے وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی اور مرکزی و ریاستی سرکاروں کو سینئر افسران شرکت کریں گے۔
دنیا بھر کے سرکردہ صنعت کار اور غیر ملکی شخصیتیں بھی اس کانفرنس میں شرکت کریں گی، جن میں روس کے صنعت و تجارت کے نائب وزیر اور آسٹریلیا، موزمبیق اور منگولیا کے سفارتکار بھی شامل ہیں۔
کانفرنس کی اہم سرگرمیوں میں، وزارت کی سطح پر افتتاح، صنعت سے متعلق گول میز کانفرنسز، عالمی کانفرنسز اور سرکردہ دانشوروں، پالیسی سازوں، ماہرین اقتصادیات اور سرکردہ اسٹیل کمپنیوں کے CEOs پر مشتمل موضوعات اجلاس بھی شامل ہیں۔×