ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 26, 2025 9:28 PM

printer

اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائی کو روکنے کی امریکہ کی نئی تجویز کو مسترد کردیا ہے

اسرائیل نے ، اُس نئی تجویز کو مسترد کردیا ہے، جس کے تحت غزہ میں ، اُس کی کارروائی روکنے اور مزید 10 یرغمال افراد کی رہائی کو ممکن بنانے کی بات کہی گئی تھی۔ اسرائیل کی مذاکراتی ٹیم کے سینئر افسر نے آج اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ امریکی ثالث کاروں نے رات میں یہ تجویز پیش کی تھی۔ افسر کے مطابق اِس کے تحت پانچ زندہ یرغمال افراد کی رہائی ، پانچ مردہ یرغمال افراد کی لاشوں کی حوالگی، غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کی اجازت ، 70 دن کی جنگ بندی اور مستقل جنگ بندی کیلئے مذاکرات شامل تھے۔ افسر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ، اِس تجویز کو حماس کے سامنے خودسپردگی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں