اسرائیلی حکام نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل Ben Gurion ہوائی اڈّے کے اہم ٹرمنل کے نزدیک آج صبح گرا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائل سے ہونے والے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار دھماکے سے جبکہ دو افراد محفوظ مقام کی جانب بھاگتے ہوئے زخمی ہوئے۔ حوثی کے ترجمان یحییٰ Saree نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں اس حملے کی ذمے داری لی ہے اور کہا ہے کہ Ben Gurion ہوائی اڈّہ فضائی سفر کیلئے اب محفوظ جگہ نہیں رہی۔ ہوائی اڈّے پر عارضی طور پر پروازوں کو معطل کر دیا گیا تھا تاہم اب پروازوں کی آمد ورفت بحال کردی گئی ہے۔ اسرائیل کی فضائیہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ میزائل کا کیوں نہیں پتہ لگایا جاسکا اور اسے راستے میں ہی کیوں نہیں روکا جاسکا۔
Site Admin | May 4, 2025 9:52 PM
اسرائیلی حکام نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل Ben Gurion ہوائی اڈّے کے اہم ٹرمنل کے نزدیک آج صبح گرا
