ارضیاتی سائنس کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ، آج فرانس کیلئے روانہ ہوگئے۔ وہ سمندر سے متعلق بین الاقوامی میٹنگ کے سلسلے میں ایک اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ فرانس کے ساحلی شہر Nice میں اقوام متحدہ کی سمندر سے متعلق کانفرنس کا کل سے انعقاد کیا جا رہا ہے، جو اِس ماہ کی 13 تاریخ تک جاری رہے گی۔ اِس میں مختلف ملکوں کے رہنماؤں، سائنسدانوں، پالیسی سازوں اور مہذب معاشرے کے نمائندوں کے ایک جگہ یکجا ہونے کا موقع فراہم ہوگا۔ x
Site Admin | June 7, 2025 9:55 PM
ارضیاتی سائنس کے محکمے کے وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ، آج فرانس کیلئے روانہ ہوگئے
