مردوں کے کرکٹ میں، احمد آباد میں بھارت نے آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 142 رَن سے کراری شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین – صفر سے شاندار جیت حاصل کی ہے۔ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 357 رَن کا نشانہ دیا تھا لیکن انگلینڈ کی ٹیم 34 اوور اور دو گیندوں میں 214 رَن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کیلئے اَرش دیپ سنگھ، اَکشر پٹیل، ہرشِت رانا اور ہاردِک پانڈیا سبھی نے دو-دو وکٹ حاصل کئے۔
اِس سے قبل بھارت نے 356 رَن بنائے تھے۔ شُبھ مَن گِل نے 112 اور Shreyas Iyer نے 78 اور وِراٹ کوہلی نے 52 رَن بنائے۔ x