October 19, 2025 9:42 AM | Ayodhya Deepoutaav

printer

اتر پردیش کے پوِتر شہر ایودھیا میں آج شام دیپ اُتسو منایا جائے گا۔

اترپردیش میں پوِتر شہر ایودھیا میں آج شام بھگوان شری رام کی گھر واپسی کا جشن منانے کے لیے سالانہ دیپ اُتسو کے 9ویں ایڈیشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

اتر پردیش حکومت آج 26 لاکھ 11 ہزار 101 دیے جلاکر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پوِتر سَریو ندی کے 56 گھاٹوں پر 33 ہزار رضاکاروں کی مدد سے کل 28 لاکھ دیے جلانے کا انتظام کیا گیا ہے تاکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا جا سکے۔

اس سال، دو ہزار 100 وید آچاریہ ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کریں گے جو لکشمن قلعہ گھاٹ سے نیا گھاٹ تک عظیم الشان آرتی کریں گے۔ اس کے علاوہ، ایک ہزار 100 دیسی ڈرون ایودھیا کے آسمان میں رامائن کے مناظر پیش کریں گے۔ 3D ہولوگرافک لیزر شو اس تجربے کو منفرد بنائے گا۔

ریاست کے سیاحت اور ثقافت کے وزیر جے ویر سنگھ نے کہا ہے کہ اِس سال کا پروگرام نہایت روحانی اور شاندار ہوگا اور نئے ریکارڈ قائم کرے گا۔

تہوار کے دوران ایک خصوصی جلوس بھی نکالا جائے گا، جس میں رامائن کے سات ابواب پر مبنی جھانکیاں پیش کی جائیں گی۔ ملک کی مختلف ریاستوں کے لوک آرٹ اور رقص اس موقع پر لوگوں کے لیے خاص دلچسپی کے مرکز ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔