اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج کانپور میں شُبھَم دیویدی کی رہائش گاہ پر گئے، جو اُن 26 افراد میں شامل ہیں، جو جموں و کشمیر میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے تھے۔ انہوں نے شُبھم کی آخری رسومات سے قبل وہاں گلہائے عقیدت نذر کئے۔ وزیر اعلیٰ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی سرکار کی طرف سے ہر ممکن امداد کا یقین دلایا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سرکار دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر کام کرتی رہی ہے۔
Site Admin | April 24, 2025 3:16 PM
اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ آج کانپور میں شُبھَم دیویدی کی رہائش گاہ پر گئے، جو پہلگام دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے ہیں۔
