اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج 16ویں مرکزی مالیاتی کمیشن کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی
اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج 16ویں مرکزی مالیاتی کمیشن کے ارکان کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ جناب یوگی نے مطالبہ کیا کہ اترپردیش کا حصہ، جو کہ سبھی ریاستوں کیلئے سردست 41 فیصد ہے، اُسے بڑھاکر 50 فیصد کیا جائے۔ 16ویں مرکزی مالیاتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اروِند Panagariya نے مطلع کیا کہ ریاستی حکومت نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران فنڈ مختص کئے جانے سے متعلق خصوصی سفارشات کیں۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، ڈاکٹر Panagariya نے کہا کہ اترپردیش حکومت نے فی کس آمدنی کو 45 فیصد اہمیت دینے کی تجویز پیش کی۔