اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہلکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جانوروں کی قربانی مقررہ مقامات پر ہی ہو اور ممنوعہ جانوروں کی قربانی کو سختی سے روکا جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نمازِ عید روایتی مقامات پر ہی ادا کی جائے اور اس موقعے کے لیے کسی نئے مقام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Islamic Centre of India کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے، عیدالاضحی منانے سے متعلق رہنما خطاب جاری کئے ہیں اور مسلم برادری سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ ہم آہنگی اور ڈسپلن کا جذبہ قائم رکھیں۔
اترپردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیو کرشنا نے جامع ہدایات جاری کی ہیں، تاکہ ریاست بھر میں اس تہوار کو پُرامن طور پر منایا جاسکے۔