اترپردیش سرکار نے پولیس کانسٹبلز، Provincial Armed Constabulary (PAC)، Mounted Police اور Firemen کی اسامیوں پر براہ راست بھرتی میں سابق اَگنی ویروں کیلئے 20 فیصد ریزرویشن کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ آج وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کابینہ کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس کا مقصد اُن نوجوانوں کو خدمات کی انجام دہی کے بعد روزگار کے موقع فراہم کرنا ہے، جنہوں نے اَگنی پَتھ اسکیم کے تحت کام کیا ہے۔
اترپردیش کے کابینہ وزیر سُریش کھنہ نے، کابینہ فیصلوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ریاستی پولیس اور PAC میں اُن اَگنی ویروں کو 20 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا، جو مسلح فوجوں سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔