اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں بدریناتھ دھام کے کپاٹ آج روایتی مذہبی رسومات کے ساتھ کھول دیے گئے ہیں۔ اس طرح اتراکھنڈ، کیدارناتھ، گنگوتری، یمنوتری اور بدریناتھ کے تمام چاروں مندروں میں یاتری اب درشن کر سکیں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Santosh Tahpliyal
بدری ناتھ دھام کے کپاٹ کھولے جانے کے موقع پر بڑی تعداد میں عقیدتمند موجود تھے۔ اس سال مندر انتظامیہ نے عقیدتمندوں کی سہولت اور حفاظت کے لیے کئی خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ اتراکھنڈ حکومت نے سبھی عقیدتمندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اتراکھنڈ کے اپنے دور کے دوران ریاست کو پوتر اور صاف ستھرا رکھنے میں مدد کریں۔