آکاشوانی نے، انڈیا آڈیو سَمٹ اینڈ ایوارڈز 2025 میں، مختلف زمروں کے تحت مجموعی طور پر 6 انعام جیتے ہیں۔ بہترین ریڈیو اور آڈیو پروڈکشن کے تیسرے ایڈیشن کے اِن ایوارڈز کی تقریب کا کل رات ممبئی میں انعقاد ہوا۔
آکاشوانی کو دیے گئے خصوصی اعزاز میں سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا پروگرام ”نئی سوچ نئی کہانی – ریڈیو جرنی وِتھ اسمرتی ایرانی“ سرِ فہرست رہا، جسے ریڈیو پر سال کی بہترین سیریز قرار دیا گیا ہے۔ خبروں کے شعبے کا ہفتہ وار فون اِن پروگرام پبلک Speak کو صحت اور Fitness زمرے میں بہترین آڈیون اسٹریمنگ پروگرام قرار دیا گیا۔ آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیا پالیوال گوڑ نے پروگرام میں اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی۔ x