ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 7, 2025 11:09 PM

printer

آپریشن سندور کے پیش نظر، متعدد گھریلو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

آپریشن سندور کے پیش نظر، متعدد گھریلو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ائیر انڈیا نے اپنی ایڈوائزری میں مطلع کیا ہے کہ جموں، سری نگر، لیہہ، جودھپور، امرتسر، بھُج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ کو جانے والی اور آنے والی سبھی پروازوں کو اس مہینے کی 10 تاریخ تک منسوخ کیا جاتا ہے۔

یہ فیصلہ شہری ہوابازی کی اتھارٹیز کی جانب سے اِن شہروں کے ہوائی اڈوں کو ایک نوٹیفیکیشن موصول ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ جن صارفین کے ساتھ اس مدت کے دوران سفر کرنے کے لئے مجاز ٹکٹ موجود ہیں، انھیں یا تو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کردی جائے گی یا پھر ری شیڈولنگ چارجز پر ایک بار کی راحت دی جائے گی۔

اسی دوران انڈیکو نے بھی سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چنڈی گڑھ، دھرمشالہ، بیکانیر اور جودھپور کے لئے آج اپنی سبھی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ تمام مسافروں کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ وہ ہوائی اڈے پہنچنے سے پہلے اپنی پروازوں کے سلسلے میں تازہ جانکاری سے واقف رہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں