آپریشن سندور کے تناظر میں کئی اندرونِ ملک پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ایئرانڈیا نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ جموں، سری نگر، لیہ، جودھپور، امرتسر، بھج، جام نگر، چنڈی گڑھ اور راجکوٹ جانے والی اور وہاں سے آنے والی پروازیں اِس مہینے کی 10 تاریخ تک منسوخ کردی گئی ہیں۔
ان ہوائی اڈّوں کو بند کئے جانے کے بارے میں Aviation حکام کے نوٹیفکیشن کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ اِس عرصے کے دوران سفر کرنے کیلئے جن مسافروں کے پاس ٹکٹ ہیں، اُنھیں سفر کی نئی تاریخوں کے چارجز پر یک وقتی چھوٹ دی جائے گی یا اُنھیں پرواز منسوخ کئے جانے پر پوری رقم واپس کردی جائے گی۔ اِدھر Indigo نے بھی سری نگر، جموں، امرتسر، لیہہ، چنڈی گڑھ، دھرم شالہ، بیکانیر اور جودھپور کیلئے پروازیں آج منسوخ کی ہیں۔ اُس نے سبھی مسافروں کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈّے جانے سے قبل اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ جانکاری حاصل کریں۔x