ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 9:54 AM

printer

آپریشن سندور کے تناظر میں بھارت کی جاری کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف اُس کے موقف اور نظریئے سے مطابقت رکھتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 کُل جماعتی وفود رسائی کے اپنے پروگرام کے تحت مختلف ممالک میں ہیں۔

آپریشن سندور کے تناظر میں بھارت کی جاری کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف اُس کے موقف اور نظریئے سے مطابقت رکھتے ہوئے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 کُل جماعتی وفود رسائی کے اپنے پروگرام کے تحت مختلف ممالک میں ہیں۔ یہ وفود دہشت گردی کی سبھی شکلوں کے تئیں بھارت کے عدم برداشت کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ اس کے تحت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کی قیادت والے کُل جماعتی وفد نے برازیل کے فیڈرل ڈپٹی، خارجی اُمور اور قومی دفاع سے متعلق برازیلین چیمبر آف Deputies کی کمیٹی کے صدر Filipe Barros سے ملاقات کی۔ اس سے پہلے وفد نے برازیل کی خارجی امور کی سکریٹری جنرل ایمبسڈر Maria Laura Da Rocha سے Itamaraty محل میں ملاقات کی۔ وفد نے برازیل کے سینیٹر Nelsinho Trad کی سربراہی والے بھارت-برازیل فرینڈ شپ فرنٹ سے بھی ملاقات کی۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے کے تحت وفد اب امریکہ کا سفر کرے گا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ اُن کا وشنگٹن میں کئی میٹنگوں کا پروگرام ہے، جن میں سرکاری افسران، قانون ساز، سینیٹرز، کانگریس اراکین، با اثر تھنک ٹینک، سینیٹ اور ہاؤس کی مختلف کمیٹیوں اور چند عوامی خطابات شامل ہیں۔

ایک ہی دن پاکستانی وفد کے بھی واشنگٹن دورے پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب تھرور نے کہا کہ اس بات سے دلچسپی اور بڑھے گی کہ دو حریف وفود ایک ہی شہر میں ہیں۔ ایک اور کُل جماعتی وفد، جس کی قیادت NCP شردچندر پوار گروپ کی رُکن پارلیمنٹ سُپریا سولے کررہی ہیں، نے قاہرہ میں مصر کے خارجی امور کاؤنسل سے ملاقات کی۔ وفد نے قاہرہ کے Al Horreya گارڈن میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر گلہائے عقیدت بھی نذر کئے۔

وہیں BJP رکن پارلیمنٹ بجینت پانڈا کی قیادت والا ایک اور کُل جماعتی وفد آج بھارت لوٹ رہا ہے۔ اس وفد نے، بحرین، کویت، سعودی عرب اور الجیریا کا اپنا دورہ پورا کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے BJP کے رکن پارلیمنٹ بجینت پانڈا نے کہا کہ اس وفد کی سب سے بڑی حصولیابی، ان ممالک کی جانب سے بھارت کے ساتھ تعاون کرنے پر آمادگی ہے۔ یہ ممالک بھارت کے ساتھ اشتراک کرنا چاہتے ہیں اور UNSC جیسے کثیر جہتی فورموں پر بھارت کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں، یا OIC اور اس جیسے دیگر فورموں میں بھارت کے نقطہ نظر کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں