ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 2, 2025 3:02 PM

printer

آپریشن سندور کے تحت بھارت کے ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل سات کُل جماعتی وفود رابطے کے اپنے پروگرام کے سلسلے میں مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں۔

آپریشن سندور کے تحت بھارت کی لگاتار کوششوں اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اصولی اور ٹھوس موقف کے عین مطابق ارکانِ پارلیمنٹ پر مشتمل سات کُل جماعتی وفود رابطے کے اپنے پروگرام کے سلسلے میں مختلف ملکوں کا دورہ کررہے ہیں۔ یہ وفود ہر طرح کی دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کے بھارت کے مضبوط پیغام کو اِن ملکوں تک پہنچا رہے ہیں۔ این سی پی (شردپوار) گروپ کی ممبر پارلیمنٹ سپریا سولے کی قیادت میں کُل جماعتی وفد مصر پہنچ گیا ہے۔ اِس وفد نے کل Ethiopia کا اپنا دورہ مکمل کرلیا۔

جے ڈی یو کے ممبر پارلیمنٹ سنجے کمار جھا کی سربراہی میں ایک کُل جماعتی وفد نے ملیشیا کے قومی اتحاد کے    نائب وزیر کی قیادت میں پیپلز جسٹس پارٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اِس سے پہلے شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ شری کانت شندے کی سربراہی میں کُل جماعتی وفد نے لائبیریا میں بھارتی برادری کے لوگوں سے گفتگو کی۔ وفد کے ارکان نے ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بھارت کے متحدہ قومی جذبے اور اجتماعی سیاسی قوت ارادی نیز اِس کوشش میں عالمی برداری کی طرف سے ملنے والی حمایت سے انہیں واقف کرایا۔ وفد کے ارکان نے لائبیریا کے ساتھ بھارت کی دوستی کو مستحکم بنانے اور بیرونِ ملک بھارتی اقدار کو سربلند رکھنے میں بھارت نژاد افراد کے رول کو سراہا۔

          شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ شری کانت شندے نے کہا کہ پچھلے چالیس-پچاس سال سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے باوجود بھارت ٹکنالوجی کے شعبے میں ایک عظیم طاقت ہے۔      S/B-Byte: Shrikant Sinde

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ روی شنکر پرساد کی سربراہی میں ایک اور کُل جماعتی وفد نے برطانیہ کی متوازی وزیر خارجہ پریتی پٹیل اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی اور سرحد پار کی دہشت گردی سے نمٹنے میں بھارت کے پختہ عزم سے واقف کرایا۔ وفد کے ارکان نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ آپریشن سندور سے کس طرح بھارت نے اِس کوشش میں ایک نیا پیمانہ پیش کیا ہے۔ بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ Baijayant Panda نے الجیریا کی پارلیمنٹ میں امور خارجہ اور اشتراک سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین محمد Khouane سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر تبادلہئ خیال کیا۔ اِدھر کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور کی سربراہی میں ایک وفد برازیل کے دورے پر ہے اور کل امریکہ روانہ ہوگا۔ جناب ششی تھرور نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر آج Colorado میں Boulder کے مقام پر دہشت گردانہ حملے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ امریکہ کے وزیرخارجہ Marco Rubio کے اِس نقطہئ نظر سے اتفاق کرتے ہیں کہ بھارت اور امریکہ میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں