آپریشن سندور پر مبینہ نکتہ چینی کی بنا پر بی جے پی نے کانگریس اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔ نئی دلی میں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان سدھانشو ترویدی نے کہا کہ راہل گاندھی نے مسلح فوجوں کی کامیابی کا جس طرح سرینڈر سے موازنہ کیاہے، وہ واضح طور پر فوجیوں کی شجاعت اور قربانی کی توہین ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 26/11 کے ممبئی حملوں کے بعد یوپی اے سرکار نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کا پاکستان کے ساتھ جامع مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جناب ترویدی نے سوال کیا کہ کیا یوپی اے سرکار یہ بیان سرینڈر نہیں ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ 1971 میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن فوجی کارروائی کے بعد یوپی اے سرکار نے پاکستان کے قبضے والے کشمیر کو کیوں سرینڈر کیا۔
Site Admin | June 4, 2025 3:32 PM
آپریشن سندور پر مبینہ نکتہ چینی کی بنا پر بی جے پی نے کانگریس اور پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا ہے۔
