آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز دوبارہ ملک کے رہنما منتخب ہو گئے ہیں۔ اس طرح وہ دہائیوں بعد دوسری مدّت کار پانے والے پہلے رہنما بن گئے ہیں۔
قریب 70 فیصد سے زیادہ سیٹوں کی گنتی کے بعد ABC نے لیبر پارٹی کے لیے واضح اکثریت 85 سیٹوں کی جیت کی جانب اشارہ کیا ہے، جو کہ درکار 76 سیٹوں سے کہیں زیادہ ہے۔
اپوزیشن لبرل نیشنل اتحاد کے 36 سیٹوں پر کامیابی کا امکان ہے جبکہ آزاد امیدوار دس سیٹوں پر کامیاب ہو سکتے ہیں۔ اس دوران کنزرویٹیو لبرل پارٹی کے رہنما Peter Dutton نے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔ پارٹی تحلیل ہونے سے پہلے لیبر پارٹی کو 77 سیٹوں کی معمولی اکثریت حاصل تھی۔
یہ 62 سالہ البنیز کے لیے بڑی کامیابی ہے، جو سال کی شروعات میں آسٹریلیا میں زندگی گزارنے کے اخراجات کے بحران اور صحت دیکھ بھال اور رہائش چیلنجوں کی وجہ سے اپنی مقبولیت کی سب سے نچلی سطح پر تھے۔ جیت کے بعد انتھونی البنیز کل رات سڈنی میں لیبر پارٹی کے صدر دفتر میں اپنے حامیوں سے کہا کہ وزیر اعظم کے طور پر کام کرنا اُن کی زندگی سب سے بڑا اعزاز ہے۔×