آسام میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے کیونکہ پانچ اور اضلاع میں سیلاب آگیا ہے اور 22 اضلاع کے پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ سیلاب سے متاثر ہیں۔ 65 ریوینیو سرکل کے ایک ہزار 250 سے زیادہ گاؤں سیلاب سے متاثر ہیں اور ریاست بھر کی 12 ہزار 600 ایکڑ فصل کے رقبے کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔
آسام میں پانچ لاکھ سے زاد افراد سیلاب کی اس پہلی لہر کی زد میں ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران Hojai میں سیلاب سے ایک ہلاکت کی خبر ہے، جبکہ ڈبرو گڑھ اور ہیلاکُنڈی میں دو افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ آسام کی قدتی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی کے مطابق برہمپترا ندی، Barak اور اس کی معاون ندیاں خطرے کی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ سیلاب نے پچھلے 24 گھنٹے کے دوران دیگر بنیادی ڈھانچے کے علاوہ 89 سڑکوں اور 4 پلوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ ریاستی حکومت نے 165 امدادی کیمپ اور 157 امداد تقسیم سینٹر کھولے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے بچاؤ اور راحتی کاموں کیلئے SDRF کی ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔