آسام میں سیلاب کی صورتحال میں مزید بہتری آئی ہے۔ البتہ 12 ضلعوں میں تین لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد اب بھی سیلاب سے متاثر ہیں۔ آج دوپہر Kamrup ضلعے میں سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
سیلاب کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار گاؤں اور 12 ہزار 500 ہیکٹیئر سے زیادہ فصلوں کی آراضی کو نقصان پہنچا ہے۔ آج سات مقامات پر پشتوں میں شگاف پڑنے کی اطلاع ملی۔ ریاستی سرکار نے بچاؤ کارروائیوں کیلئے SDRF کی ٹیموں کو لگایا ہے۔ 133 امدادی کیمپوں میں 36 ہزار سے زیادہ لوگوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ ریاست میں سیلاب کی موجودہ لہر سے اب تک 23 اموات ہوچکی ہیں۔ x