آسام میں سیلاب کی صورتحال مسلسل سنگین ہے۔ 21 اضلاع میں 6 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہیں اور ریاست میں سیلاب سے ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر12 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران ریاست بھر میں سیلاب سے وابستہ واقعات میں 6 افراد کی جان گئی ہے۔ سیلاب سے ایک ہزار 500 سے زیادہ گاؤوں متاثر ہیں اور ریاست میں 14 ہزار 700 سے زیادہ فصل کے رقبے کو نقصان پہنچا ہے۔ ریاستی حکومت نے SDRF اور NDRF ٹیموں کو بچاؤ کارروائیوں کے کام پر لگایا ہے۔
تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V-C Aminul
آسام، چھٹے روز لگاتار شدید سیلاب کی زد میں ہے۔ برہمپتر، باراک اور دیگر معاون دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔ آسام کی آفات کے بندو بست سے متعلق ریاستی اتھارٹی کے مطابق تقریباً 40 ہزار افراد 223 کیمپوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ڈُھبری، جنوبی Salmara Mankachar، گوال پاڑہ، دیما Hasao، مغربی کربی آنگ لانگ، لکھیم پور، دھیماجی، کچھار، ہیلا کانڈی اور کوکراجھار ضلعوں میں دور دور تک موسلادھار بارش جاری رہنے کیلئے خبردار کیا ہے۔ آسام سے Aminul کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں ……