ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 3, 2025 3:41 PM

printer

آسام میں سیلاب کی صورتحال اور بھی خراب ہوگئی ہے۔ اکیس ضلعوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور بھارتی فضائیہ نے شمالی سکم کے چیتن میں سیلاب میں پھنسے شہریوں کے پہلے جتھے کا بچایا۔

بھارتی فضائیہ نے سکم میں راحت اور بچاؤ مہم کا آغاز کیا۔ ریاست میں شدید بارش کے سبب تودے کھسکنے اور شدید سیلاب کی صورتحال ہے۔ بھارتی فضائیہ نے شمالی سکم کے چیتن سے سیلاب میں پھنسے شہریوں کے پہلے جتھے کو بچایا۔ Mangan ضلعے میں پھنسے سیاحوں اور زخمی فوجی اہلکاروں کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ NDRF بھارتی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر زخمی فوجیوں اور اُن کے کنبوں اور سیاحوں کو بچانے کے لئے Mi-17 V5 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کررہی ہے۔ Lachen میں تودے کھسکنے کے کئی واقعات کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ سو سیاح ابھی بھی علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اِسی دوران اتوار کو چیتن میں تودے کھسکنے کے ایک حادثے میں تین فوجی اہلکاروں کی موت ہوچکی ہے اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
سکم کے چیف سکریٹری R. Telang نے Magan ضلعے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گینگ ٹاک میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور سبھی ایجنسیوں کو یہ ہدایت دی کہ وہ بچاؤ کوششوں کے لئے پوری مدد کریں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں