ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 6, 2025 2:43 PM

printer

آر بی آئی نے لگاتار تیسری بار، پالیسی ریپو شرح میں اعشاریہ پانچ صفر پوائنٹس کی کمی کرکے اِسے ساڑھے پانچ فیصد کردیا ہے

بھارتیہ ریزرو بینک آر بی آئی کی مالی پالیسی کمیٹی MPC نے آج لگاتار تیسری بار، پالیسی ریپو ریٹ میں اعشاریہ پانچ صفر پوائنٹس کی کمی کرکے، اِسے ساڑھے پانچ فیصد کردیا ہے، جس کے نتیجے میں نقد رقم کے بندوبست کی سہولت کے تحت، جمع رقم کی سہولت SDF، پانچ اعشاریہ دو پانچ فیصد ہوگئی ہے اور آر بی آئی سے قرض لینے کی شرح اور بینک شرح پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد ہوگئی ہے۔آر بی آئی کے گورنر سنجے ملہوترہ کے مطابق یہ فیصلہ صارفین کی قیمت کے انڈیکس سی پی آئی کے چار فیصد افراط زر کے اوسط مدت کے مقصد کو حاصل کرنے کے مطابق ہے۔ یہ مقصد، ترقی کو مدد دیتے ہوئے مثبت اور منفی فیصد کے درمیان رہنا ہے۔آر بی آئی گورنر نے اِس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مالی سال 2026 کے افراط زر کے خاکے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے یہ چار فیصد تھا، لیکن اب اسے تین اعشاریہ سات فیصد کردیاگیا ہے۔ یم پی سی نے رواں مالی سال کے لیے جی ڈی پی کی شرح ترقی کے، جوں کی توں ساڑھے چھ فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ایم پی سی کی اگلی میٹنگ 4 سے 6 اگست 2025 کے درمیان ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں