ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 30, 2025 2:52 PM

printer

آج Basava جینتی منائی جارہی ہے۔

آج Basava جینتی منائی جارہی ہے۔ یہ دن 12ویں صدی کے کنڑ زبان کے شاعر، فلسفی اور سماجی مصلح جگت گرو Basaveshwara کے یوم پیدائش پر منایا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس موقع پر جگت گرو Basaveshwara کی غیر معمولی حکمت اور فراست کو یاد کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ معاشرے کیلئے اُن کا وژن اور محروم طبقات کی ترقی کیلئے اُن کی انتھک کوششیں لوگوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔

مرکزی وزراء اشونی ویشنو، کرن رجیجو، پرہلاد جوشی، شوبھا Karandlaje اور BJP کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریا اور دیگر لوگوں نے بھی اِس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں گرو Basaveshwara کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پریرنا استھل کے مقام پر گرو Basaveshwara کے مجسّمے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ وزیر موصوف نے خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر کے بہت سے لوگوں نے مجسّمے کو دیکھنے کیلئے کمپلیکس کا دورہ کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں