GST بچت اتسو جس کا وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا تھا، گزشتہ مہینہ کی 22 تاریخ سے شروع ہو گیا ہے، اور اِس سے سماج کا ہر طبقہ مستفید ہو رہا ہے، نئے سلسلے کی GST اصلاحات بھارت کے براہِ راست ٹیکس نظام کو آسان بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے، نئے سلسلے کی GST اصلاحات کے ذریعہ کئی سامانوں اور خدمات پر ٹیکس کی شرحوں کو کم کرکے شہریوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ آج ہم چمڑے کی مصنوعات پر اور جوتے و چپل پر GST کی شرح کم کرنے کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔
عام لوگوں کے لیے ایک اہم راحت فراہم کرتے ہوئے حکومت نے گرہستیوں کے مالی بوجھ میں کمی کرنے کے اہم اقدامات کیے ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت نے اگلے دور کی GST اصلاحات کے تحت چمڑے اور جوتے و چپل پر ٹیکس کو 12 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کردیا ہے۔
اب دو سے ڈھائی ہزار تک کے جوتوں و چپل پر GST کی شرح 18 فیصد کے بجائے 5 فیصد ہوگی جس سے نوجوان صارفین کو براہِ راست فائدہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی چمڑے کی مختلف مصنوعات جیسے Chamois چمڑہ، کمپوزیشن لیدر، چمڑے کا ریشہ وغیرہ پر بھی GST شرح کو 18 فیصد سے گھٹاکر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں تیار کی گئی مصنوعات کو ملک و بیرون ملک میں فروغ دینا ہے۔