آج ہم پیش کر رہے ہیں، ہماچل پردیش میں مختلف صنعتوں کو بااختیار بنانے میں مددگار GST اصلاحات پر ایک خصوصی رپورٹ

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اعلان کردہ اور پچھلے مہینے کی 22 تاریخ سے شروع ہوئے GST بچت اُتسو سے سماج کے سبھی طبقوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ آج ہم پیش کر رہے ہیں، ہماچل پردیش میں مختلف صنعتوں کو بااختیار بنانے میں مددگار GST اصلاحات پر ایک خصوصی رپورٹ:

اگلے دور کی GST اصلاحات کی بدولت پورے ہماچل پردیش میں کسانوں اور صنعتوں کو نمایاں راحت حاصل ہوئی ہے۔ GST کی شرح میں کمی کے تحت مقامی مصنوعات جیسے کالا زیرہ اور Chulli تیل پر GST کی شرح 12 فیصد سے کم ہوکر 5 فیصد ہوگئی ہے جس سے سینکڑوں کسانوں اور دیہی کنبوں کو کاشتکاری اور مختلف متعلقہ سرگرمیوں کے سلسلے میں راحت ملی ہے۔ اس کے علاوہ سیب کے کاشتکاروں کو فصل کٹائی کے سیزن کے دوران Tray  اور Cartons پر GST شرح میں کمی کے سببPackaging  کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔ اس طرح ہماچل پردیش ابھرتی ہوئی منڈیوں اور خوشحال برادری کے طور پر ترقی کی طرف مزید گامزن ہے۔