ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 18, 2025 2:52 PM

printer

آج گڈفرائدے منایا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

دنیا بھر میں عیسائی برادری آج گُڈ فرائڈے منارہی ہے، جو عیسائی کلینڈر میں سب سے مقدس دنوں میں سے ایک ہے۔ عیسائی عقیدے کے مطابق عیسیٰ مسیح کو مصلوب کئے جانے کی یاد میں منایا جانے والا گڈ فرائڈے سوگ منانے کے ساتھ ساتھ روحانی احساس کا دن بھی ہے۔ ناگالینڈ میں عیسائی برادری کی ایک بڑی تعداد ہے، جو مذہبی عقیدے کے ساتھ گڈ فرائڈے منارہی ہے۔ ناگالینڈ میں گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے اور عقیدت مند اس موقع پر وَرَت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے عوام کو گڈ فرائی ڈے کی نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں