آج پورے ملک میں، عاشورہئ محرم، پورے احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ یہ دن پیغمبر حضرت محمد کے نواسے حضرت امام حسین اور اُن کے ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے سچائی، اچھائی اور انصاف کی خاطر، کربلا میں اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔
اِس موقعے پر تعزیوں کا جلوس نکالا جائے گا۔
کربلا کے شہدیوں کی اِس قربانی کی یاد میں مجلسوں اور مذہبی اجتماعات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ اِس موقعے پر حفاظت کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔
یومِ عاشورہ کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کی شہادت کو یاد کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ حضرت امام حسین نے سچائی اور راست بازی کے ساتھ اپنی وابستگی پر زور دیا اور لوگوں کو مشکلات میں سچائی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی۔×