ملک کی فوجی تاریخ میں یہ ایک خاص لمحہ ہے کہ آج نیشنل ڈیفینس اکیڈمی سے، 17 خاتون کیڈٹس کے پہلے گروپ نے، گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ پُنے کی نیشنل ڈیفینس اکیڈمی نے آج صبح اپنے 148 ویں نصاب کی، پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا۔ یہ پریڈ مشہور کھیترپال گراؤنڈ میں منعقد کی گئی، جس میں خاتون کیڈٹس کے ابھی تک کے پہلے بیچ کو، بھارتی مسلح فوجوں میں شامل کیا گیا۔ یہ پریڈ نہ صرف اپنی روایتی فوجی شان کی وجہ سے تاریخی تھی بلکہ یہ خواتین پر مبنی ایک ایسے کیڈٹ دستے کی موجودگی کی وجہ سے بھی تاریخی تھی، جو اکیڈمی کی تاریخ میں قابل ذکر ہے۔
میزورم کے گورنر اور فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ ریٹائرڈ اور NDA کے کمانڈنٹ وائس ایڈمرل اجے کوچھر بھی اِس موقع پر موجود تھے۔
جنرل سنگھ نے اپنے خطاب میں اِس تقریب کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ یہ ملک کیلئے زبردست فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہاکہ NDA محض کوئی فوجی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ ذمہ دار اور باصلاحیت شہری تیار کرنے کا بھی ایک ادارہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ خاتون کیڈٹس کی شمولیت، ہماری فوجوں کو جدید بنانے اور صنفی شمولیت دونوں کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
صدرجمہوریہ کا سونے کا تمغہ، کیڈٹ پرنس راج کو، چاندی کا تمغہ کیڈٹ اُدے ویر سنگھ نیگی اور کانسے کا تمغہ کیڈٹ تیجس بھٹ کو عطا کیاگیا ہے۔
Site Admin | May 30, 2025 2:56 PM
آج نیشنل ڈیفینس اکیڈمی سے 17 خاتون کیڈٹس کے پہلے بیچ نے گریجویشن ڈگری حاصل کی۔
