IPL کرکٹ میں آج سے پلے آف میچ کھیلے جائیں گے۔ آج شام مُلّن پور میں پہلے کوالیفائر میں پنجاب کنگس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ پہلے کوالیفائر کے بعد، سب کی توجہ Eliminator راؤنڈ پر مرکوز رہے گی، جہاں کَل ممبئی انڈینس اور گجرات ٹائٹنس آمنے سامنے ہوں گے۔
Eliminator راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم کا میچ، پہلے کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم سے دوسرے کوالیفائر میں ایک جون کو ہوگا، جبکہ فائنل میچ پہلے اور دوسرے کوالیفائر کی فاتح ٹیموں کے درمیان ہوگا، جو 3 جون کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔