IPL کرکٹ میں آج شام احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دوسرے کوالیفائر میں پنجاب کنگس کا مقابلہ ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ پنجاب کنگس کی ٹیم پہلے کوالیفائر میں رائل چیلنجرس بنگلورو سے چھ وکٹ سے ہار گئی تھی۔ اب اُسے پوائنٹس ٹیبل میں اوّل دو مقام پر آنے کے تناظر میں فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ملا ہے۔دوسری طرف پانچ مرتبہ کی چمپئن ممبئی انڈینس کی ٹیم جمعہ کو Eliminator میں گجرات ٹائٹنس کو 20 رَن سے ہراکر کوالیفائر میں پہنچی ہے۔ لیگ مرحلے میں وہ چوتھے مقام پر رہی۔ آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم منگل کے روز اِسی میدان پر فائنل میں رائل چیلنجرس بنگلورو کا سامنا کرے گی۔
Site Admin | June 1, 2025 2:38 PM
آئی پی ایل کرکٹ میں آج شام احمد آباد میں دوسرے کوالیفائر میں پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس کا مقابلہ پنجاب کنگس سے ہوگا
